آبنائے ہرمز میں بحرانی صورتحال، دو ہزار جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے

2 گھنٹے قبل
آبنائے ہرمز میں بحرانی صورتحال، دو ہزار جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تقریباً دو ہزار جہاز اور بیس ہزار ملاح پھنس چکے ہیں، جو عالمی شپنگ انڈسٹری کے لیے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔تنظیم کے مطابق جتنی دیر یہ جہاز وہاں رکیں گے، عملے پر ذہنی دباؤ، تھکن اور ضروری سامان کی کمی میں اضافہ ہوتا جائے گا، جس سے انسانی اور مالی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے مزید بتایا کہ انشورنس کمپنیاں نقصان برداشت کرنے سے انکار کر رہی ہیں اور بیشتر کمپنیوں نے یا تو اپنے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں یا بھاری پریمیم وصول کر رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر صورتحال جلد حل نہ ہوئی تو عالمی شپنگ میں تاخیر اور اقتصادی نقصانات میں اضافہ متوقع ہے۔