واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں رجیم چینج کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران میں موجودہ حکومت کب تک قائم رہے گی، اور انہوں نے تسلیم کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد بھی حکومت کے خلاف کوئی بغاوت یا عوامی تحریک سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نیوی اور ایئر فورس کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ان کی قیادت ختم کر دی گئی ہے، جسے انہوں نے رجیم چینج قرار دیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت ابھی تک مستحکم ہے اور دعوے کے برعکس حقیقت پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ایران میں رجیم چینج کے دعوے کی تردید کر دی
2 گھنٹے قبل