کراچی( شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکار عمر عالم نے اپنی شادی کی تقریب کے دلچسپ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کا مزاحیہ قصہ بتایا، جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔اداکار عمر عالم نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ کے ذریعے انہیں بھرپور شہرت حاصل ہوئی۔ وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے اور تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد گھر گھر پہچانے جانے لگے۔ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’ٹیکسالی گیٹ‘، ’رقصِ بسمیل‘، ’گرو‘ اور ’رسمِ وفا‘ شامل ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو شائقین اور ناقدین دونوں نے سراہا۔حال ہی میں مداحوں نے یاسر حسین کے مقبول تھیٹر پراجیکٹ ’منکی بزنس‘ میں ان کے فن کو بھی بے حد پسند کیا۔ علاوہ ازیں، عمر عالم جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے ایک نئے ڈرامہ سیریز میں مومینہ اقبال کے ساتھ نظر آئیں گے، جس کی توقع شائقین بڑی بے صبری سے کر رہے ہیں۔