برطانیہ نے ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

1 دن قبل
برطانیہ نے ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات پر 10 ایرانی شخصیات اور ایک ایرانی ادارے کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔برطانوی حکومت کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد اور ادارے کے خلاف عائد کی گئی ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔ پابندیوں کا مقصد ایسے عناصر کو عالمی سطح پر جواب دہ بنانا اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔