تاجکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

14 گھنٹے قبل
تاجکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

تاجکستان( مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کی حکومت اپنے وعدوں کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔دی ٹائمز آف سنٹرل ایشیا کے مطابق، تاجکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کی ایک دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین افغان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق، 18 جنوری کو بھی تاجک سیکیورٹی فورسز نے سرچا شمہ بارڈر پر افغانستان سے دراندازی کرنے والے چار افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ نومبر 2025 سے اب تک تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ برس افغانستان سے ہونے والے دو الگ الگ دہشت گرد حملوں میں پانچ چینی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2025 میں سرچاشمہ بارڈر پر افغان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو تاجک سیکیورٹی اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی خطے کے ہمسایہ ممالک کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جس کے مؤثر تدارک کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور تعاون ناگزیر ہے۔