لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جس کے بعد افغانستان کے لیے جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف مقرر ہو گیا ہے۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی اننگز میں رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو کم بیک کی کوشش کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں افغانستان کی بیٹنگ پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے افغانستان کے لیے 188 رنز کا ہدف مقرر کر دیا
13 گھنٹے قبل