نسیم شاہ کو ضابطہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری

2 گھنٹے قبل
نسیم شاہ کو ضابطہ خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل معاہدے اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔بورڈ کے مطابق یہ نوٹس ڈسپلن کے مقررہ ضابطہ کار کے تحت بھیجا گیا ہے اور کھلاڑی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں۔ جواب موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پابندی اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے، اس لیے کسی بھی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔