لاہور( سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے نئے سیزن سے قبل کہا کہ تیاری اچھی ہے اور کوشش ہوگی کہ بہترین کرکٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے دس سال بہت کامیاب رہے، امید ہے کہ اگلے دس سال بھی اسی طرح کامیابی سے بھرپور رہیں گے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں، اور شائقین کے ہونے سے حوصلہ ملتا ہے۔ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ابھی ٹھیک نہیں بن رہا، جس کی وجہ سے پرفارمنس بہتر نہیں ہو رہی۔ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پی ایس ایل میں انہیں نئی ذمہ داریاں ملی ہیں اور وہ اسے اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ہر میچ پریشر گیم ہوتا ہے اور بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کرنا پڑتا ہے۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ان کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور امید ہے کہ شائقین کے سامنے بہترین کرکٹ پیش کریں گے۔پی ایس ایل کے کپتانوں کے یہ بیانات نئے سیزن کے لیے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر رہے ہیں۔
تیاری اچھی ہے اور کوشش ہوگی کہ بہترین کرکٹ پیش کی جائے، شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان
3 گھنٹے قبل