مصر( سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کے چیمپئن کلب لیورپول کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے سیزن کے اختتام پر انگلش کلب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ مصری فارورڈ محمد صلاح، جنہوں نے لیورپول کے لیے 435 میچز میں 255 گول اسکور کیے، اپنے موجودہ معاہدے کے ختم ہونے سے ایک سال قبل کلب چھوڑنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد صلاح کے کارکردگی میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث پچھلے سال کے آخر میں انہیں کئی میچز میں ڈراپ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد معروف ونگر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لیورپول نے انہیں کچلنے کے لیے بس کے نیچے پھینک دیا۔محمد صلاح کی روانگی سے لیورپول کے مداحوں میں حیرت اور تشویش پائی جا رہی ہے، اور فٹبال دنیا میں یہ خبر بڑے پیمانے پر چرچا کا سبب بنی ہوئی ہے۔