لاہور( سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز نے اپنے سکواڈ میں زمبابوے کے آل راؤنڈر ريان برل کو شامل کرلیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹیم کا سکواڈ مکمل ہوگیا۔ ريان برل بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مؤثر لیگ سپن بولنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، جو ٹیم کے لیے قیمتی اضافہ ثابت ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، اور افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی کے بحران کے پیش نظر حکومتی فیصلے کے تحت میچ کے دوران گراؤنڈ میں شائقین کی موجودگی ممکن نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود شائقین ٹی وی اور آن لائن سٹریم کے ذریعے میچ کا لطف اٹھا سکیں گے۔
لاہور قلندرز میں زمبابوے کے آل راؤنڈر ريان برل شامل، پی ایس ایل 11 کا آغاز آج ہو گا
3 گھنٹے قبل