ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

13 گھنٹے قبل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیماری کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں معدے میں شدید تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا، اور بخار کی وجہ سے ان کے لیے ڈرپس بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں کل نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک ہے۔بھارتی ٹیم انتظامیہ اور کوچز فی الحال ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کو میچ کے لیے بہترین ممکنہ اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اتارا جا سکے۔