جنوبی وزیرستان: قبائلی ملک کی گاڑی پر فائرنگ، 3 جاں بحق، 2 زخمی

3 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان: قبائلی ملک کی گاڑی پر فائرنگ، 3 جاں بحق، 2 زخمی

جنوبی وزیرستان( پاکستان خبر) تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں گاڑی میں سوار افغانی ڈرائیور بھی شامل تھا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں قبائلی ملک کا بیٹا بھی شامل ہے۔جنوبی وزیرستان کے ڈی پی او طاہر شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔