وزیراعظم کا فیصلہ: سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول پر پابندی نافذ

3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا فیصلہ: سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول پر پابندی نافذ

لاہور( پاکستان خبر) وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پیٹرولیم لیوی میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی، اور اگر کسی محکمے میں اس کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر کو اپنے ذاتی خرچ سے یہ ایندھن اپنی گاڑی میں فراہم کرنا ہوگا۔تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد قومی وسائل کے مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی کی جا چکی ہے اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کی جا چکی ہیں۔ حاصل بچت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سستا تیل مہیا کرنے پر خرچ کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل اور غیر ضروری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے حکومتی اخراجات کم ہوں گے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔