رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک تو سیع

11 گھنٹے قبل
رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک تو سیع

کراچی( شوبز ڈیسک) مقامی عدالت نے اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی۔عبوری ضمانت پر رہائی پانے والے رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقررہ وقت ساڑھے 8 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے، اس لیے ضمانت منسوخ کی جائے۔مدعی کے وکیل نے مزید بتایا کہ شواہد دینے کے حوالے سے مکمل تیاری تھی، لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے کیونکہ جونیئر وکیل کے مطابق وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔