پی ایس ایل: راولپنڈی نے ریٹینشنز کا اعلان کر دیا

13 گھنٹے قبل
پی ایس ایل: راولپنڈی نے ریٹینشنز کا اعلان کر دیا

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم راولپنڈی نے اپنی ریٹینشن لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بننے والی راولپنڈی نے اہم کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں برقرار رکھا ہے۔پلاٹینم کیٹیگری میں محمد رضوان کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے اور سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ 9 فروری کو سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ولی ٹیکنالوجیز نے خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا تھا۔ نئے مالکان کی جانب سے ٹیم کی ریٹینشنز اور منصوبہ بندی کے بعد شائقین کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔