لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے لاہور ایکسپو سینٹر میں آج پلیئرز آکشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہر ٹیم نے 16 سے 20 رکنی اسکواڈ منتخب کیا۔ تقریب میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے۔نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی پاکستانی اسپنر نسیم شاہ رہے، جنہیں ٹیم راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ اسی طرح پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔غیر ملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل سب سے مہنگے رہے، جنہیں ٹیم راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خرید لیا۔سب سے سستے کھلاڑیوں کی فہرست میں سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد اویس ظفر، لیکلان شا، ڈیلانو پوٹگیئٹر اور جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ، محمد ناہید رانا اور خالد عثمان کو 60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔یہ نیلامی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دلچسپ اور مہنگی نیلامی کے طور پر یاد رکھی جائے گی، جس میں ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو مضبوط بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی۔
پی ایس ایل 11 کی نیلامی، نسیم شاہ سب سے مہنگے، محمد اویس ظفر سب سے سستے کھلاڑی
12 گھنٹے قبل