پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کے سوا تمام ٹیموں نے ریٹینشنز کا اعلان کر دیا

6 دن قبل
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کے سوا تمام ٹیموں نے ریٹینشنز کا اعلان کر دیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز کے علاوہ تمام فرنچائزز نے اپنے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق عارضی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر انتظام آنے والی ملتان سلطانز نے تاحال کسی بھی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم سے متعلق فیصلے فرنچائز کی ملکیت کے معاملات طے ہونے کے بعد کیے جائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوا تمام فرنچائزز نے چار، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ نئی شامل ہونے والی فرنچائزز سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد کی ٹیمیں 7 فروری تک اپنی ریٹینشنز کا اعلان کریں گی۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والے واحد کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، جبکہ عبداللہ شفیق کو ڈائمنڈ، سکندر رضا کو گولڈ اور محمد نعیم کو سلور کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ سے قبل ریٹینشن لسٹس کے اعلان کے بعد شائقین کی نظریں اب دیگر ٹیموں کی حکمتِ عملی اور ڈرافٹ میں ممکنہ بڑے فیصلوں پر مرکوز ہیں۔