منی پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں سیاسی تبدیلی کے بعد مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔ 5 اور 6 فروری کو ہونے والے احتجاجات کے دوران کوکی قبائل نے امپھال چورا چند پور روڈ بلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے احتجاج کے دوران براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوئے۔ مقامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور ریاستی بھرتیوں میں ترجیحی پالیسیاں نسلی کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہیں۔منی پور اب شمال مشرقی بھارت کی ان نظر انداز شدہ ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے، جن میں ناگا لینڈ اور میزو رام بھی شامل ہیں، جہاں طویل عرصے سے نسلی اور سیاسی مسائل موجود ہیں۔