لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سنگین سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکا میں سابق برطانوی سفیر کے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے انکشاف نے اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، اور برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر استعفے کے مطالبات میں اضافہ ہو گیا ہے۔لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کیئر اسٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ برطانوی وزیرِاعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کیئر اسٹارمر پر استعفے کے دباؤ میں اضافہ
11 گھنٹے قبل