وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاکہ ممکنہ ڈیل پر اتفاق کیا جا سکے۔صدر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے نیوکلیئر بلیک میلنگ کو ختم کر دیا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو آج امریکا بحران میں ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو ملک سے نکال دیا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جو امریکا میں جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے ایران پر زور دیا کہ اسے آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا اور کہا کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ 47 سال سے مشرق وسطیٰ میں سب کو ہراساں کیا اور اگر معاہدہ نہ ہوتا تو آج ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔
صدر ٹرمپ کا ایران پر سخت موقف، ایران مذاکرات چاہتا ہے: ٹرمپ
2 گھنٹے قبل