نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن کے بیان پر باوقار ردعمل

1 دن قبل
نعمان اعجاز کا خلیل الرحمٰن کے بیان پر باوقار ردعمل

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے دیے گئے سخت بیانات پر نہایت مہذب اور متوازن انداز میں اپنا مؤقف پیش کر دیا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور ان کے خلاف سخت جملے استعمال کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا تھا اور مختلف آرا سامنے آئیں۔اس صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہر فرد کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات کیوں کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک پبلک فگر ضرور ہیں لیکن عوامی ملکیت نہیں، اس لیے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔نعمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ اختلافِ رائے فطری عمل ہے، تاہم اظہارِ خیال میں شائستگی اور احترام کو ملحوظِ خاطر رکھنا نہایت ضروری ہے۔