ملتان سلطانز کی نیلامی، پی سی بی کو بڑی کامیابی

1 ہفتے قبل
ملتان سلطانز کی نیلامی، پی سی بی کو بڑی کامیابی

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق مالک علی ترین اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان اختلافات کے بعد ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رواں سیزن میں ٹیم کو بورڈ کے انتظام میں چلایا جائے گا۔بعد ازاں لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد پی سی بی کے اراکین نے ملتان سلطانز کی فروخت کے حق میں زور دیا، جس پر چیئرمین پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواہشمند سرمایہ کاروں اور اداروں سے 2 فروری تک پیشکشیں طلب کی گئی تھیں۔ مقررہ تاریخ تک پی سی بی کو مجموعی طور پر چھ آفرز موصول ہوئیں۔موصول ہونے والی پیشکشوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا گیا، جس کے بعد پانچ پارٹیز کو باضابطہ طور پر بولی کے مرحلے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی نیلامی کے اگلے مراحل جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔