اسرائیل نے امریکی بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

12 گھنٹے قبل
اسرائیل نے امریکی بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن دورے کے دوران اعلان کیا کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ اقدام میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے بورڈ میں رکنیت کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر میں قرارداد منظور کی تھی، جس کے تحت بورڈ اور شریک ممالک کو غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی اجازت دی گئی۔ بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، جس میں غزہ کی تعمیر نو پر غور کیا جائے گا۔تاہم ماہرین اور انسانی حقوق کارکنان نے تحفظات ظاہر کیے ہیں، خاص طور پر فلسطینی نمائندے کی غیر موجودگی اور غیر ملکی نگرانی پر تنقید کی جا رہی ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں اور ہلاکتیں جاری ہیں، اکتوبر سے سینکڑوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔