ایران اور امریکا ممکنہ مذاکرات کیلئے تیار

14 گھنٹے قبل
ایران اور امریکا ممکنہ مذاکرات کیلئے تیار

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر کیے جائیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں متعدد فوجی واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ایرانی صدر کے اس بیان کو ممکنہ مذاکرات میں تہران کی شمولیت کی پہلی واضح نشاندہی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ترکی کی ثالثی میں ہو سکتے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق، امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف رواں ہفتے ترکی میں ایرانی حکام سے بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم مذاکرات کی حتمی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوئیں۔اسی دوران امریکی بحریہ نے بتایا کہ ایک امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون کو مار گرایا جب وہ ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب پہنچا۔