بنگلادیش میں 2024 کے انتخابات شروع، ملک میں تاریخی ووٹنگ

12 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں 2024 کے انتخابات شروع، ملک میں تاریخی ووٹنگ

بنگلادیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش میں 2024 کی عوامی تحریک کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات کے لیے آج ملک بھر میں پولنگ شروع ہو گئی۔ یہ انتخابات ملک کی جمہوریت کے لیے اہم امتحان سمجھے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ہزاروں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ جمعرات بھر جاری رہے گی جبکہ نتائج جمعہ کو متوقع ہیں۔یہ انتخابات سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہو رہے ہیں، جو 2024 میں عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان آئندہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ وہ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے ہیں اور 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے۔ انہوں نے جمہوری اداروں کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور معیشت کی بہتری کا وعدہ کیا ہے۔دوسری جانب جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد بھی میدان میں ہے، جو سیاسی تبدیلیوں کے بعد اثر و رسوخ بڑھا چکا ہے۔ بعض حلقوں، خاص طور پر خواتین اور اقلیتوں میں اس اتحاد کی ممکنہ کامیابی پر تشویش ہے۔