لاہور ( پاکستان خبر) مشرقِ وسطیٰ میں روزگار کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں 9,533 پاکستانی یو اے ای گئے، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے 2,271 افراد کے مقابلے میں 320 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں 14,035 پاکستانی گئے، جو 692 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ جنوری میں 505 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یوں سال 2026 کے پہلے تین ماہ میں یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد میں 1,500 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی آئی ہے، تاہم تین ماہ کے دوران 57,500 سے زائد پاکستانی وہاں گئے، جن میں مارچ میں 23,366 افراد شامل ہیں۔قطر جانے والوں کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 17,687 پاکستانی منتقل ہوئے، اگرچہ مارچ میں اس میں معمولی کمی نوٹ کی گئی۔ کویت جانے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھی، جہاں تین ماہ میں 184 افراد گئے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 41 تھے۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان خلیجی ممالک میں بدلتی معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقع میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے باعث پاکستانی افرادی قوت نئے مواقع کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کر رہی ہے۔
پاکستانیوں کا متحدہ عرب امارات ہجرت میں غیر معمولی اضافہ
2 گھنٹے قبل