بھارتی اے آئی سمٹ میں مبینہ بدانتظامی، شرکاء مشکلات کا شکار

14 گھنٹے قبل
بھارتی اے آئی سمٹ میں مبینہ بدانتظامی، شرکاء مشکلات کا شکار

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں منعقد ہونے والی اے آئی سمٹ مبینہ بدانتظامی اور ناقص انتظامات کے باعث تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایک برطانوی جریدے کی رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے دوران شدید انتظامی بحران دیکھا گیا، جس کے باعث شرکاء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ شرکاء کو سیشن کے اوقات کی تصدیق کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جبکہ طویل قطاریں، غیر معمولی رش اور بدنظمی کی شکایات سامنے آئیں۔ بعض شرکاء نے اسٹالز سے مصنوعات چوری ہونے کے واقعات کی بھی نشاندہی کی۔برطانوی جریدے کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث غیر ملکی وفود کو خاصی دشواری پیش آئی، اور کئی مندوبین نے انتظامی امور کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔