وا شنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا کی افواج کے تین سو پینسٹھ اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو سو سینتالیس فوجی، تریسٹھ بحریہ کے اہلکار، انیس میرینز اور چھتیس فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔پینٹاگون کے مطابق اس جنگ کے دوران اب تک تیرہ امریکی اہلکار ہلاک بھی ہو چکے ہیں، جس سے جانی نقصان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور خطے میں جاری تنازع کے اثرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
ایران جنگ میں امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا:پینٹاگون کی تصدیق
16 گھنٹے قبل