ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنے کے بیان پر عالمی سطح پر تشویش پیدا

16 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنے کے بیان پر عالمی سطح پر تشویش پیدا

 وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنے کے ارادے کے بیان نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، جسے ماہرین نے نہایت حساس اور خطرناک قرار دیا ہے۔بین الاقوامی سلامتی اور جوہری امور کے ماہرین کے مطابق کسی ملک کے جوہری مواد پر زبردستی قبضہ کرنا اس کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہوگا اور اس سے براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے تابکاری کے خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں، جو بڑے انسانی بحران کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی بھی اسے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دے سکتی ہے۔مزید خبردار کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدام سے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کا خدشہ بڑھ سکتا ہے اور روس، چین جیسی عالمی طاقتوں کی مداخلت بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس سے دنیا بھر میں معاشی عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔