تہر ان( مانیٹرنگ ڈیسک)پاسداران انقلاب نے فضائی حملے میں شہید ہونے والے علی محمد کے بعد بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقرری حالیہ صورتحال کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ نئے ترجمان اس سے قبل ادارے کے میڈیا اور مواصلاتی امور میں بطور سرکاری نمائندہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس فیصلے کو عبداللہ حاجی صادقی کے دستخط سے جاری فرمان کے ذریعے باضابطہ حیثیت دی گئی، جو پاسداران انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق نئی تقرری ادارے کے مواصلاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔