اداکارہ لائبہ خان کی شادی، بارات کے حسین مناظر سامنے آ گئے

6 دن قبل
اداکارہ لائبہ خان کی شادی، بارات کے حسین مناظر سامنے آ گئے

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے خوبصورت اور یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔لائبہ خان کا شمار ان باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ اداکارہ کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جو ان کی شادی کی تقریبات کو بے حد دلچسپی سے فالو کر رہے ہیں۔چند روز قبل لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح کیا تھا، جس کی خبر انہوں نے خود مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ نکاح کے بعد شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کو مدعو کیا گیا۔حال ہی میں کراچی میں ہونے والے مہندی اور قوالی نائٹ کے ایونٹس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکار فیروز خان اور توبہ انور بھی شامل تھے۔آج کراچی میں لائبہ خان کی بارات کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں اداکارہ دلکش عروسی لباس میں جلوہ گر ہوئیں۔ لائبہ خان نے بارات کے حسین لمحات پر مشتمل ویڈیو اور فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔