امریکا کا ریکوڈک منصوبے کیلئے پاکستان کو بڑا قرض دے گا

1 دن قبل
امریکا کا ریکوڈک منصوبے کیلئے پاکستان کو بڑا قرض دے گا

واشنگٹن( کامرس ڈیسک)امریکا نے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم معدنیات کی عالمی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سپلائی چین کے متبادل ذرائع، محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹمز اور جدید لاجسٹکس نیٹ ورکس کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔اسی اجلاس کے موقع پر امریکا کی جانب سے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ قرض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس کی فراہمی امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے عمل میں آئے گی۔