امریکا ایران جنگ بندی پر اسرائیل میں ہلچل، عوام کی اکثریت معاہدے کے خلاف

3 گھنٹے قبل
امریکا ایران جنگ بندی پر اسرائیل میں ہلچل، عوام کی اکثریت معاہدے کے خلاف

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جس نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 61 فیصد اسرائیلی شہری اس جنگ بندی کے خلاف ہیں، جبکہ 73 فیصد افراد کا خیال ہے کہ آئندہ ایک سال کے دوران ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے۔یہ سروے انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ایران کے خلاف مکمل فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام کی یہ رائے خطے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے خدشات کی عکاسی کرتی ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔