و اشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کے ساتھ جاری لفظی تنازع کے دوران ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی پوپ لیو کو آگاہ کرے کہ ایران نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ہزاروں نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے، اور ایسے حالات میں ایران کا جوہری صلاحیت حاصل کرنا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک بار پھر مضبوط انداز میں عالمی منظرنامے پر واپس آ چکا ہے اور اہم معاملات پر واضح پالیسی اپنا رہا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم کے معاملے پر کمزور اور خارجہ پالیسی میں ناکام قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے:ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف
3 گھنٹے قبل