لندن( شوبز ڈیسک)لندن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نواز دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ارکان پارلیمنٹ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان بھی شامل تھے۔ تقریب کا اہتمام معروف موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔اس سے قبل دونوں فنکاروں نے اتوار کے روز رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار محفل موسیقی پیش کی، جہاں ان کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور بھرپور داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد بنگالی زبان میں ایک نیا گانا پیش کرنے والے ہیں، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ نے راحت فتح علی خان اور بیٹے کو بڑے اعزاز سے نواز دیا
4 گھنٹے قبل