کراچی( شو بز ڈیسک )معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں عید پر شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی۔ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی حنا نیازی نے اپنی پہلی عید کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر نے انہیں شاپنگ پر لے جا کر خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور عیدی میں ڈالرز دیے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں جو ڈالرز ملے، ان کی مالیت تقریباً پاکستانی پانچ سے چھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ واضح رہے کہ حنا نیازی کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور اس کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔