دوحہ(شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا قطر میں ہونے والا میوزیکل شو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی حالات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا یہ شو پہلے سے طے شدہ تھا، تاہم موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر منتظمین نے اسے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل شکیرا کا بھارت میں ہونے والا شو بھی اسی نوعیت کے حالات کے باعث ملتوی کیا جا چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظر شکیرا کے تمام شیڈول شوز کو آئندہ اعلان تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔