واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔اپنے تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا مرحلہ وار ایران کے اہم پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کا آغاز بڑے بجلی گھروں سے کیا جائے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اس معاملے میں کسی تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتا اور فوری اقدامات پر یقین رکھتا ہے۔
ٹرمپ کا ایران سے48 گھنٹوں میں ہرمز بحال کرنے کا مطا لبہ
3 گھنٹے قبل