ہرمز کے قریب دشمن کا ایف-15 طیارہ میزائل سے تباہ کیا:ایران کا دعویٰ

3 گھنٹے قبل
ہرمز کے قریب دشمن کا ایف-15 طیارہ میزائل سے تباہ کیا:ایران کا دعویٰ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی ساحل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے ایف-15 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایئر ڈیفنس کمانڈ نے ہرمز آئس لینڈ کے قریب دشمن کے جنگی طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا ہے، اور ایف-15 کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ایرانی فورسز نے اس سے قبل 6 دیگر جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے تین ایرانی فضائی حدود میں اور دیگر کو کویت میں مارا گیا۔پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اسرائیل کے ایف-16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا، اور بیان میں کہا گیا کہ جدید فضائی نظام استعمال کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے دوران دشمن کے 200 سے زائد فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈرون، کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔