تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اس صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، وہ اس تنازع کا نتیجہ ہیں جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اس صورتحال کا مورد الزام ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے۔عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
ہرمز میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں:ایران
3 گھنٹے قبل