ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ

3 گھنٹے قبل
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ


احمد آباد( سپورٹس ڈیسک)بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اب تک کے مرحلوں میں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 541 چھکے لگائے، جو کسی بھی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل 2024 کے ایڈیشن میں 517، 2021 میں 405، 2022 میں 331 اور 2016 کے ایڈیشن میں بھارتی میدانوں پر بیٹرز نے 314 چھکے لگائے تھے۔حالیہ ایڈیشن میں چھکوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ سپر 8 مرحلہ جاری ہے اور اس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل بھی باقی ہیں۔ یہ نیا ریکارڈ کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی اور جوش بڑھانے کا باعث بنا ہوا ہے۔