کراچی( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورۂ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کے تمام چھ میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز عالمی خواتین چیمپئن شپ 2025 تا 2029 کا حصہ ہوں گے۔ایک روزہ میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے، جبکہ بیس اوورز پر مشتمل بین الاقوامی سیریز کے میچز 12، 14 اور 15 مئی کو رات ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے۔یہ بیس اوورز سیریز آئندہ عالمی کپ کی تیاری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں پاکستان کی خواتین ٹیم عالمی کپ سے قبل آئر لینڈ میں تین ملکی سیریز میں بھی شرکت کرے گی تاکہ ایونٹ سے پہلے بھرپور تیاری ممکن بنائی جا سکے۔
زمبابوے خواتین ٹیم کا پہلا دورۂ پاکستان، کراچی میں سیریز شیڈول
3 گھنٹے قبل