رمضان میں شاہراہوں پر دسترخوان کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار

14 گھنٹے قبل
رمضان میں شاہراہوں پر دسترخوان کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف شاہراہوں پر دسترخوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق دسترخوان لگانے کے خواہش مند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ جگہ کی نشان دہی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ اب تک شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا اور بغیر رجسٹریشن عوامی دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔