راولپنڈی( پاکستان خبر) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستان-افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت ناکام بنائی گئی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی طرف سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ نہ ہونا پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے اور افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔