لاہور( پاکستان خبر) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اپریل کے دوسرے روز بھی ملک کے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر رہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر رہا۔ ملک کے پانچ بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے دو طرفہ 64 پروازیں منسوخ کی گئیں۔پی آئی اے، ایئربلو، ایئرعربیہ، ایران ایئر اور قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ اور دبئی کے لیے 18 دو طرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے الفجیرا، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، تہران، دبئی، بحرین، ریاض اور دوحہ کے لیے 34 دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر دمام کے لیے دو دو طرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں، پشاور ایئرپورٹ سے دمام، دبئی، دوحہ، شارجہ اور ابوظہبی کے لیے 8 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 33 دن کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 592 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں پروازیں متاثر
9 گھنٹے قبل