اسلام آباد( پاکستان خبر) پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں تعاون کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کو سندھ اور بلوچستان میں شراکت کی پیشکش کر دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو باضابطہ دعوت دی کہ وہ سندھ اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر یہ پیشکش مولانا کے پاس پہنچائی، جس پر مولانا نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات میں متعدد اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات کے بعد سندھ اپوزیشن بھی حرکت میں آ گئی اور جلد مولانا فضل الرحمان کے پاس اپنا وفد بھیجے گی۔ذرائع کے مطابق پیر پگارا کا خصوصی پیغام مولانا تک پہنچایا جائے گا۔ پیر پگارا کے بیٹے راشد شاہ کا مولانا سے رابطہ ہوا ہے، اور آج رات مولانا فضل الرحمان اور پیر راشد شاہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔اسی کے ساتھ، جی ڈی اے کا اعلیٰ سطحی وفد بھی صاحبزادہ پیر پگارا کے ساتھ ہوگا، جس میں جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، معظم عباسی اور محمد خان جونیجو شامل ہوں گے۔
پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو سندھ و بلوچستان میں شراکت کی دعوت دی
10 گھنٹے قبل