ممبئی( شوبز ڈیسک)تیلگو فلمی صنعت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کی آٹھ سال پرانی مبینہ ذاتی آڈیو سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر تیزی سے پھیلنے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے آڈیو کے پھیلاؤ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔رشمیکا مندانا نے سماجی رابطوں کی ویب گاہ پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حالیہ دنوں میں پھیلنے والے مبینہ آڈیو کلپ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اداکارہ کے مطابق ذاتی معاملات کو اس انداز میں پھیلانا قابل مذمت عمل ہے اور اس کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا۔دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر پھیلنے والی اس آڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ آٹھ سال پرانی نجی گفتگو پر مبنی ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔اطلاعات کے مطابق مبینہ آڈیو میں اداکارہ کے خاندان کے ایک فرد کی گفتگو بھی شامل بتائی جا رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں ان کی والدہ کی آواز بھی موجود ہو سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رشمیکا مندانا کی ذاتی آڈیو لیک، اداکارہ کا سخت ردعمل، قانونی کارروائی کی دھمکی
2 گھنٹے قبل