دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک 2026 کے موقع پر دبئی میں رمضان اِن دبئی پروگرام کے تحت شہر بھر میں بڑے مذہبی، ثقافتی اور خاندانی ایونٹس کے انعقاد کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد رمضان کی روحانی فضا کو فروغ دینا اور کمیونٹی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا ہے۔شہریوں اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے افطار و سحری کے خصوصی انتظامات، رمضان نائٹ مارکیٹس، فیملی تفریحی سرگرمیاں، شاپنگ آفرز اور ثقافتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام دبئی کو رمضان کے دوران ایک خاندانی، محفوظ اور ثقافتی مرکز کے طور پر پیش کرے گا اور مقامی کاروبار اور سیاحت کے شعبے کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان اِن دبئی جیسے پروگرام نہ صرف کمیونٹی روابط کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ شہر کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں، جس سے دبئی کی عالمی شناخت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
رمضان اِن دبئی 2026، شہر بھر میں روحانی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز
11 گھنٹے قبل