واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے نے ایران کے علاقے خُنداب میں قائم جوہری تنصیب پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصدیق کر دی ہے۔ادارے کے مطابق ایران نے 27 مارچ کو خُنداب میں حملے کی اطلاع دی تھی۔ آئی اے ای اے نے کہا کہ متاثرہ پلانٹ اس وقت غیر فعال ہے اور اس میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا، جس سے بڑے جوہری خطرے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین کو امریکی صدر کو زمینی حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں عوام اسرائیل کے بیانیے پر ناراض ہیں اور موجودہ پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں، جو ان کے خیال میں اسرائیلی اثر و رسوخ کے تحت بنائی جا رہی ہیں۔ ایرانی صدر کے مطابق اس صورتحال نے عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
آئی اے ای اے نے ایران کی خُنداب تنصیب پر حملے کے نقصانات کی تصدیق کر دی
4 گھنٹے قبل