لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری بیان کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل کا 11واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جس میں پہلی مرتبہ دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی، جس سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔اس سیزن کی ایک اور نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی کے ذریعے کیا جائے گا۔ نیلامی کی تاریخ 11 فروری مقرر کی گئی ہے، جسے لیگ کے لیے ایک بڑا اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔